پیرس(عمیر بیگ) حکومت اور اپوزیشن میں مک مکا ہو چکا ہے ،پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خطاب کے دوران واک آؤٹ محض دکھاوااورفریب تھا ، ان خیالات کااظہار عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت پاکستان عوامی تحریک حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکر ر ہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن، کرپشن،لوٹ مار،بھوک،قتل و غارت گری،بدترین لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے خلاف جلد سڑکوں پر ہوگی۔ پاکستانی قوم تیار ہوجائے ،اب یہ ظلم مزید نہیں چلنے دیاجائے گا۔