شیخوپورہ(بیورورپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی چیئرمین حاجی ارشد نعیم ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا حکمران طبقہ خادم نہیں مخدوم ہے،عوام آزادنہیں غلام ہیں۔مدبراورمخلص قیادت کاقحط ہے ،عہدوں کے پیچھے دوڑنے والے سیاستدان عوام کی امیدوں کامحوراور عہدکاحصہ نہیں بن سکتے۔میاں نوازشریف اپنے پیشرو ہم منصب یوسف رضاگیلا نی کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے ان کے گھرچلے گئے مگر عام پاکستانیوں کی خوشی تودرکنار غمی میں بھی حکمرانوں کوجاناپسندنہیں، میاں شہبازشریف کے بعدمیاں نوازشریف کایوسف رضاگیلانی کے گھر جاناطبقاتی تقسیم کاغماز ہے۔قیام پاکستان کیلئے عوام نے قربانیاں دیں مگرآج اس ملک پر اشرافیہ کاراج ہے،اس ملک میں عام آدمی اوراس کے حقوق کی کوئی وقعت نہیں ۔ میاں نوازشریف امریکہ میں ناحق قیداپنے ضمیر کی قیدی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھرکیوں نہیں جاتے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ارشد نعیم ڈوگرایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ عام شہریوں کے بچے اغواء اورقتل ہوتے ہیں اوراگرخوش قسمتی سے کوئی مغوی برآمدہوجائے تو حکومت کاکوئی عہدیدارمغوی کی دہلیز پر نہیں جاتا۔سرمایہ دارانہ جمہوریت نے موروثی سیاست کوتقویت دی،شخصیت پرستی بت پرستی سے بدترہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جوہسپتال حکمرانوں کاطبی معائنہ نہیں کرسکتے وہاں عام لوگ وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کے سبب ایڑیاں رگڑرگڑ کرمرجاتے ہیں۔چاروں صوبوں میں جعلی ادویات کی بھرمار ہے مگرشایدجعلی ادویات کاسدباب حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران تعلیم اورصحت کے شعبہ میں انقلاب برپاکرنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگران کے اپنے بچے بیرون ملک زیرتعلیم ہیں جبکہ خودان کااپنا علاج اورطبی معائنہ بھی پاکستان سے باہرہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کاریاست اورسیاست پراعتماد بحال کرنے کیلئے طبقاتی نظام ختم کیا جائے ۔