counter easy hit

پاکستان کی اساس نظریہ اسلام پرہی ہے پاکستان کا استحکام دینی مدارس سے وابستہ ہے،چوہدری خورشید عالم ورک

 Khurshid Alam

Khurshid Alam

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما چوہدری خورشید عالم ورک نے کہاہے کہ پاکستان کی اساس نظریہ اسلام پرہی ہے پاکستان کا استحکام دینی مدارس سے وابستہ ہے مدارس دینیہ اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں دونوں کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے، مملکت خداد ادپاکستان اور اسکے اداروں کے تحفظ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں مدارس کے خلاف پروپیگنڈا بین الاقوامی ایجنڈا کا حصہ ہے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے علماء نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری خورشید عالم ورک نے کہا کہ ملک ہمارے اکابر نے حاصل کیا اسکے آئین میں کسی قسم کی ترمیم یا اسلامی تشخص کوپامال کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت پرے دین کی حفاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور استحکام پاکستان لازم و ملزوم ہیں قادیانیوں نے دین اسلام میں نقب لگاکر یہود ونصاریٰ اور انکے ایجنٹوں کوخوش کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو انکے کفریہ عقائد کی وجہ سے غیر مسلم اقلیت قرار دیااپنے اکابرین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی 1974ء کے قوانین کو ختم کرانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم قادیانیت کے متعلق قوانین اور تحفظ ناموس رسالت قانون کا ہر قیمت پر تحفظ کرتے ہوئے ایسی قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گےْ۔