پیرس(عمیر بیگ)عمران خا ن اور تحریک انصاف کی مثبت سیاست نے ہی خیبر سے کراچی تک عوام میں شعور بیدارکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے طویل عرصہ تک دھرنے کے ذریعے حکمرانوں پر د با ؤ بڑھا یا جس سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے لے کر ملک میں پٹرول اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی۔