پیرس(عمیر بیگ) نیپرا نے مشترکہ مفادات کونسل کے سا منے اپنی رپورٹ میں 2015میں بجلی کے بلوں پر مختلف سرچا ر جز لگا کرصارفین کو 65ار ب رو پے کا جھٹکا لگا نے کا اعتراف کر کے حکومتی نا اہلی اور غریب دوستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکو مت بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں تو ناکا م ہو چکی تھی ا ب اس نے سرچار جز کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔