پیرس(عمیر بیگ)حکومت کی نیت ٹھیک نہیں پاناما لیکس کے حوالے سے تاخیری حربے اختیار کرکے قوم کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکی ہے اب مک مکا نہیں ہونے دیں گے۔