counter easy hit

صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ر یٹائرڈفوجی افسران کی بطور) (DSMتقرری

DSM appointment

DSM appointment

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ر یٹائرڈفوجی افسران کی بطور) (DSMتقرری ، ہسپتال کے معاملات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل اولین ترجیح ہے ۔ میجر ر یٹائرڈحافظ ناصر اقبال ڈی ایس ایم ننکانہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرکے ہسپتالوں میں ر یٹائرڈ فوجی افسران کی بطور ڈسڑکٹ سپورٹ منیجر (ڈی ایس ایم )تعیناتی کردی جنہوں نے چارج لیکر کام شروع کردیا ہے15 مئی سے ننکانہ صاحب میں تعینات ہونیوالے میجر ر یٹائرڈ حافظ ناصر اقبال نے خصوصی ملاقات میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تعیناتی سول سرونٹ رولز اینڈ ریگولیشن (ESTA)کے تحت عمل میں لائی گئی ہے میں نے چارج لیتے ہی بلڈ بنک ، لیبارٹری ، ایکسرے روم ، آپریشن تھیڑ ، لیبر روم ، نرسری اور سی سی یو وارڈ کے پرانے اور خراب اے سی تبدیل کروادیے ہیں ہسپتال کی ایمرجنسی مسائل پر انہوں نے کہا کہ میں سارا دن عوام کو ہسپتال میں دستیاب ہوں مریض یا ان کے لواحقین ڈاکٹروں اور عملہ سے جھگڑا نہ کریں مجھے اطلاع دیں میں کاروائی کروں گا اپنے اختیارات بارے انہوں نے بتایا کہ جائز مسائل پر ایم ایس اور ای ڈی اوہیلتھ سے بات ہوگی اگر اصلاح نہ ہوئی تو ڈی سی او اور سیکرٹری صحت کو جو رپورٹ بھیجواں گا اس پر فوری کاروائی ہوگی حکومت نے کروڑوں روپے کے بجٹ سے یہ تعیناتیاں کی ہیں تاکہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں ۔