counter easy hit

وکیل کے کلرک نے سائلہ کی بہن کو بے آبرو کر ڈالا

Lawyer's clerk

Lawyer’s clerk

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)وکیل کے کلرک نے سائلہ کی بہن کو بے آبرو کر ڈالا ، اطلاع پر وکیل نے ملزم کو حوالہ پولیس کردیا ۔ تفصیلات کے طابق تھانہ سٹی ننکانہ میں دی گئی درخواست میں چاہ چندا بچیکی کی بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ میں اپنی بہن رخسانہ کے طلاق کے مقدمہ کی پیروی میں ڈسڑکٹ کورٹ ننکانہ آتی تھی ہمارا وکیل رائے محمد اقبال کھرل ہے جس کے کلرک قیوم رحمانی جو کہ لاڈ وآنہ کا رہائشی ہے گزشتہ روز مجھے نقلیں دینے اور مقدمہ بارے مشورہ کیلئے دوپہر اپنے دفتر بلایاجہاں کلر ک نے کمرے کی کنڈی لگا کر مجھے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا دریں اثناء اس واقع کی اطلاع ملتے ہی وکیل رائے محمد اقبال نے اپنے کلر ک کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے سخت کاروائی کا کہا ۔