counter easy hit

28مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے،حاجی محمد نواز

Mohammad Nawaz

Mohammad Nawaz

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے جسے شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میاں محمد نوازشریف نے ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو نا قابل تسخیر بنایا معاشی طاقت بھی بنائیں گے ۔شریف برادران کی سیاست غریب کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کے گرد گھومتی ہے اور انہیں عوامی اعتماد حاصل ہے(ن) لیگ پاکستان کو معاشی قوت بناکر ہی دم لے گی، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ شریف برادران کی انتھک محنت سے آج پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے لئے حکومت نے ہنگامی اقدامات کررکھے ہیں جس کی بدولت بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ شریف برادران روشن اور خوشحال پاکستان کے عزم کو لئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔سیاست کو خدمت کے دھارے میں تبدیل کردیا گیاہے اب عوام منفی سیاست کرنے والوں کو نہیں بلکہ مثبت سیاست کر کے غریبوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانے والوں کے ساتھ ہیں۔ عوام کو شریف برادران پر مکمل اعتماد ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے شریف برادران سے بڑھ کر کوئی سیاستدان نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خا ن شکست کھا چکے ہیں اس لئے اب اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔عوام نے ان کی سیاست مسترد کردی ۔ عمران خان کی روز نئی آف شور کمپنی منظر عام پر آتی ہے ۔ان کی جماعت کے لوگ نہ جانے کتنی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی معاہدوں میں تاخیرہوئی لیکن چین نے دوستی نبھاتے ہوئے ان معاہدوں کو عملی شکل دی ۔عمران خان اپنے پرلگنے والے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ۔