گجرات(انور شیخ سے ) ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے پیش نظر احترام رمضان آرڈنیس کے تحت گجرات میں چلنے والے والے تمام سینما گھر اور تھیٹرز رمضان المبارک میں مکمل طور پر بند ررئیں گے اس سلسلہ میں سینما اور تھیٹر مالکان کو ایک دو روز میں تحریری طور پرآگاہ کر دیا جائے گا ،اور اس احترام آرڈنیس پر سختی کے ساتھ عمل درآمد بھی کرایا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس لیے ہر مسلمان کو اس ماہ مبارک کا احترام کر نا چاہیے