counter easy hit

ڈرون حملوں کے خلاف واضح پالیسی اپنانا ہوگی ،میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ارشاد ارائیں ،قربانیاں یاد رکھی جائیں، ملا منصور یا ولی محمد کوئی بھی ہو ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے امریکہ کو دو ٹوک زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی امریکی سفیر کو بلا کر صورتحال سے آگا ہ کردیا ہے امریکہ ہو یا کو ئی اور ملک اسے دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی جنگ میں جھونک رکھا ہے امریکہ کو پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چاہئے