counter easy hit

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں:اقبال طاہر

Iqbal Tahir

Iqbal Tahir

پیرس(عمیر بیگ)ا سٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی بدولت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فارنس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ روز بروز مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں