وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ دو ہزار اٹھارہ میں ملک میں بجلی اور گیس دونوں ہی اضافی مقدار میں دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران سمیت کئی چیلنجز کا جامع حکمت عملی سے حل نکالا۔ گزشتہ سال دس لاکھ ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی مگر اس سال ملک میں پندرہ لاکھ ٹن کھاد اضافی موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کی طرف سے ایل این جی کی درآمد تاریخی اقدام ہے۔ امید ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی توجہ دیں گی۔ موجودہ حکومت ایل این جی کی درآمد اور ترسیل کیلئے آٹھ کھرب روپے کی لاگت سے نیا ٹرمینل اور گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ رواں سال ملک میں یورو ٹو ڈیزل بھی ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں ملک سے توانائی بحران ختم ہوجائے گا