counter easy hit

پُرامن اور خوشحال پاکستان کی منزل پانے کیلئے بہت کام باقی ہے: جنرل راحیل

 Army

Army

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پرامن اورخوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کیلئے مزید کام کرنا ضروری ہے۔
کوئٹہ: (یس اُردو) کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا، پرامن اور خوشحال پاکستان کا حتمی مقصد حاصل کرنے کیلئے مزید کام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج عملی آپریشن کے بعد انٹیلی جنس اور کومبنگ آپریشن کر رہی ہے، دنیا کی کوئی بھی فوج پاک فوج کی طرح چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر پائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پاک فوج جیسی متحرک فوج کی کمانڈ پر فخر ہے۔