بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ان دنوں بھارتی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشلز کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں
ممبئی (یس اُردو ) بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کے پاؤں ان دنوں زمین پر نہیں ٹکتے ، بھارت میں چالیس دن کے لیے اشتہارات کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے ۔ امریکی ڈرامے ” Quantico” اور پھر “Baywatch” میں جلوہ گر ہونے والی پریانکا کی ان دنوں پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں ۔ ہالی ووڈ پراجیکٹس کے ساتھ اداکارہ بھارت میں مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چالیس دن کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے ۔ اس سے پہلے پریانکا آسکر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں ۔