شیخوپورہ(زاہد اعوان )ضلع شیخو پورہ میں 195سکولوں اور کالجوں میں اے کیٹگری اور اے پلس کیٹگری میں سیکورٹی کے فول پرف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی ناخو شگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمت وقت پورے ضلع میں سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ان خیلات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق اور ا ے ایس پی مجیب اللہ پندرانی نے ضلع کو نسل ہال میں سیکورٹی کے حوالے سے سیمنار سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی راؤ ریاض اعجاز ،ای ڈی او ایجو کیشن عبدالمتین چوہد ری ، ،سیکرٹری آر ٹی اے مزمل الیاس ، جاوید اقبال چوہان سکولوں اور کالجوں کی پرنسپل اور ہیڈماسٹر وں اور خواتین ٹیچرز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہو ں نے مزید کہا کہ سکولوں اور کالجوں کے پرنسپل حضرات بھی سکیورٹی کے حوالے ضلعی حکومت کا ساتھ دیں ۔تاکہ ہم تمام حکومتی ادارے دہشت گردی کامکمل خاتمہ کر سکیں سکولوں اور کالجو ں میں سکیورٹی گارڈ کو گیٹوں پر سخت سے سخت باہر سے آنے والے افراد کے شناختی کارڈ چیک کرے۔ڈی سی او ارقم طارق نے مزید کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں ثمر کیمپ اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہو رہے ہیں سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے یونیو رسٹی اور کالجز کے پرنسپلز کو ہدایات کی کے وہ چھٹیوں کے دوران تمام سکیورٹی انتظامات کو مکمل کریں۔