شیخوپورہ( زاہد اعوان) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن میں سینکڑوں شہریوں نے روزانہ 14گھنٹے تک ہونے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور بجلی کے درجنوں بلوں کو نذر آتش کردیا، دریں اثناء ضلع کچہری میں بھی سینکڑوں وکلاء نے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چوہدری طارق چیمہ ،سابق صدر بار ایسوسی ایشن نصر اللہ وٹو، سابق جنرل سیکرٹری طاہر شہزاد کمبوہ اور سابق صدربار چوہدری اکبر ورک کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلع کچہری کو صبح 9بجے سے 3بجے تک کیلئے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔