شیخوپورہ( زاہد اعوان)محکمہ خوراک شیخوپورہ نے 10196 کسانوں اورزمینداروں سے اب تک 11 لاکھ 11ہزار گندم کی بوریاں خریدلی ہیں حکومت پنجاب کا 91.36 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع شیخوپورہ کے لیے 12لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ دیا گیا اور رواں ہفتہ میں اس ٹارگٹ کو پورا کرلیا جائیگا 14 پرچیز سینٹروں سے میرٹ پر باردانہ ایشو کیا گیا ہے ون ونڈوآپریشن کے تحت ادائیگیاں بھی بروقت کی گئی ہیں سیاسی دباؤ سے بالاتر ہوکر ہم اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں گندم کو محفوظ کرنے کیلئے گوداموں کو ائیر ٹائیٹ کرکے دوائی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے ۔