سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور) ن لیگ سرائے عالمگیر کے راہنما ملک توقیر یعقوب عرف ٹیپو نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت تبدیلی کے لیے کام کیا کیونکہ میاں برادران کے مشن کے مطابق کوئی بھی تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انسان کا اندر تبدیل نہ ہو اور تبدیلی کہ لہر کو ابھارنے کے لیے معاشی طور پرمظبوط ہونا ازمی امر ہے یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کے چاروں صوبوں میں معاشی استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پر کام شروع کر چکی ہے اور چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سمیت کرپشن کے خاتمے اور ماضی کی حکومتوں کی اقرابا پروری کی پالیسیوں سے عوام کو ملنے ہونے والی پریشانیوں کے ازالے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد ملک کو معاشی استحکام دے کر عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی۔