سرائے عالمگیر ( صغیرراٹھور)میاں برادران پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے دن رات کو شاں ہیں کرسی کے پجاری18تک انتظار کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرائے عالمگیرکیراہنما ملک جمشید اقبال اعوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی پرکئی سوالیا نشان ہیں لیکن عوام مطمین رہیں مسلم لیگ ن دشمن سے غافل نہیں حکومت اندونی و بیرونی انتشاری عناصر کو بروقت منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اورخود مختارپاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کی ہے جبکہ دنیامیں کہیں بھی امن وامان کا مسلہ ہو اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرتارہاہے دنیا یاد رکھے پاکستان میں بسنے والے بیس کروڑ امن پسندعوام کا ملک ہے ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے قانون کا اخترام کیاہے لیکن اگر کسی کو ہماری دلیری پر شک ہے تو وہ ذہن صاف کرلے ، پاک فوج اور عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور دشمن کا منہ توڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔