counter easy hit

ڈرون حملہ حکومتی کمزوری کا شاخسانہ ہے،عمر فاروق رانجھا

 Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف)امریکی ڈرون حملہ حکومتی کمزوری کا شاخسانہ ہے ،ڈکٹیشن نہ لینے کا دعویٰ کرنے والوں کو مبہم پالیسیاں ختم کرنا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دلیرانہ موقف اختیار کیا اور ملکی سا لمیت وخود مختاری کے تحفظ کیلئے دو ٹوک بات کی جبکہ وزیر اعظم کو واضح بیان دینے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔