counter easy hit

مخالفین وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں سے خائف ہیں، میاں حنیف

, Minister Hanif

, Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس پر شور مچانے والے وزیر اعظم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں سے خائف ہیں ، عوام نے پہلے عمران خان اور طاہر القادری کی جھوٹ کی سیاست کو دفن کیا ، اب دوسرے مخالفین کی سازشیں بھی ناکام بنا دیں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھل گیا۔