تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئے، کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ۔
راولپنڈی: (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں انٹرا پارٹی انتخابات غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کے خلاف عوام کو متحرک کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کو پمرا کے ذریعے آزاد میڈیا کا بازو مروڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔