نیب نے جہلم میں گرنے والے شہباز شریف پل کی تحقیقات شروع کر دیں، نیب نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف پل بنانے والے ٹھیکیدار کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔ مقامی ایم پی اے چودھری لال خان کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ افتتاح سے ایک ماہ قبل جہلم میں زیرتعمیر شہباز شریف پل گر گیا تھا۔