پیرس(عمیر بیگ) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنا دیا،جس سے پوری دنیا میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا وقار بلند ہوا ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔