پیرس(عمیر بیگ)پاکستانی حدود میں ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ امریکی وفا داربننے کی بجائے اپنے اٹھائے گئے حلف پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کو اولین ترجیح دیں اور ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سزا دی جائے