counter easy hit

خواجہ سراؤں کے قتل پر سیاست دان خاموش کیوں ہیں: شی میل ایسوسی ایشن

shi mail Association

shi mail Association

خواجہ سراؤں کی رہنما نیلی رانا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی کمیونٹی کا قتل کر کے نیا پاکستان بنایا جا رہا ہے ۔ خواجہ سراء ہونا کوئی جرم نہیں۔
لاہور: (یس اُردو) شی میل ایسوسی ایشن نے غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ مل کر لاہور میں پریس کانفرنس شی میل ایسوسی ایشن کی رہنماء نیلی رانا کہتی ہیں کہ صرف جنس کی تفریق کی بنیاد پر انسانی جان چلی گئی ۔ کیا خواجہ سراء انسان نہیں۔ کیا ان میں انسانی خون نہیں دوڑتا ۔ پشاور میں خواجہ سرا کے قتل پر کمیٹی صرف نام کی تحقیقات نہ کرے بلکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے کڑی سزا دی جائے جنس کی بنیاد پر پینتالیس خواجہ سراؤں کے قتل پر سیاست دان خاموش کیوں ہیں؟۔ انسانی حقوق کی رہنما حنا جیلانی نے کہا کہ پشاور میں جس بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا اس واقعہ پر تمام پاکستانی رنجیدہ ہیں۔