counter easy hit

جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور: (یس اُردو) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے 6 جون کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن کا بطور جج سپریم کورٹ تقرر کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گئے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے بطور جج لاہور ہائیکورٹ 15 ستمبر 2009ء کو حلف اٹھایا تھا۔ 27 نومبر 2024ء کو جسٹس سید منصور علی شاہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔