پشاور میں خواجہ سرا علیشا کے قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ۔ مرکزی ملزم فضل گجر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔ دیگر ملزموں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
پشاور: (یس اُردو) ایک ہفتے پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا علیشا نے اپنے نزعی بیان میں ملزموں کو نامزد کیا تھا۔ علیشا ہ کو سہولیات نہ ملنے پر لیڈی ریڈنگ اسسپتال انتظامیہ بھی کڑی تنقید کی زد میں ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر ہسپتال حکام نے تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی جسکی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی۔ علیشا کے علاج کے دوران ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ عوام بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ ہسپتال میں زیادتی پر انکے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور اسپتال میں امتیازی رویے کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی سے خواجہ سرائوں کے دکھ کچھ کم ہو سکیں گے۔