counter easy hit

یوم تکبیر کے سلسلہ میں 28مئی کو ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا،احسان الحق انصاری

 Ehsan ul Haq Ansari

Ehsan ul Haq Ansari

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسان الحق انصاری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے سلسلہ میں 28مئی کو ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، جس کی تیاریوں کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسان الحق انصاری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ 2018 ء میں ملک میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا بلکہ ملک کی صنعت و زراعت اوردیگر شعبوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی قوم کو توانائی کے بحران سے نکال کر ہی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے اور اس لئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سمیت دیگر بحرانوں کے حل کا وقت زیادہ دور نہیں حکومتی حکمت عملی سے یہ مسائل عارضی نہیں مستقل بنیادوں پر ہمیشہ کیلئے حل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے بڑی حد تک لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ بجلی کے ان منصوبوں کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی نہیں کرسکتا ،ملک سے اندھیر ے ختم کرنے کا اعزاز مسلم لیگ ن کے پا س آئے گا ۔مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ۔