counter easy hit

غلہ منڈی کے سینکڑوں تاجر ٹی ایم اے شیخوپورہ کی ناقص کارکردگی اور لاپرواہی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

Hundreds of grain

Hundreds of grain

شیخوپورہ(زاہد اعوان)غلہ منڈی کے سینکڑوں تاجر ٹی ایم اے شیخوپورہ کی ناقص کارکردگی اور لاپرواہی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے احتجاجی مظاہرین نے ٹی ایم اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے رہنما ؤں نے میڈیا کو بتایا کہ سالانہ اربوں روپے کے ٹیکس جمع کروانے والے تاجروں کو لاحق مشکلات کا ازالہ نہیں کیا جارہا اور ہمیں کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی گزشتہ روز بارش کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا کئی دن گزر چکے ہیں مگر تعفن زدہ اور گندا پانی نکاس نہ ہوسکا یہ پانی قدرتی طور پر ہی سوکھتا ہے غلہ منڈی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ سڑکیں بھی بدحالی کا شکار ہوچکی ہیں ہمارے بچے مچھروں اور گندگی کے باعث بیمار ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کئی روز تک گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں مگر تحصیل کونسل کے ملازمین ادھر کا رخ نہیں کرتے ہم کہاں سے مسیحا کو تلاش کریں ہماری کسی دفتر میں کوئی شنوائی نہ ہے انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے راؤ ریاض اعجاز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ٹھنڈے کمرے سے نکل کر غلہ منڈی تشریف لائیں اور ہمارے مسائل حل کروائیں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں اور بے رحمانہ سکول نہ کیا جائے ہم اعلیٰ افسران کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا اور ہم اپنی دکانیں بند کرکے چوک یادگار میں دھرنا دینگے ۔اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، دریں اثناء ٹی ایم اے کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہمارا عملہ مالی بحران کے باوجود دن رات صفائی کیلئے کام کررہا ہے۔