روسی صدر ولادمیر پیوٹن آرتھوڈکس پادریوں سے ملنے یونانی جزیرے پر پہنچ گئے۔ کوہ آتھوس پر ایک ہزار سال سے خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔
ایتھنز: (یس اُردو) روسی صدر ہزارسالہ تقریب میں شرکت کیلئے کوہ آتھوس پہنچے تو مقامی پادریوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ یونانی جزیرے میں موجود کوہ آتھوس یونیسکو کو عالمی ثقافتی ورثے میں شمار کیا جاتا ہے۔ جہاں آرتھوڈکس عیسائیوں کی ایک کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ اس کمیونٹی میں ستر روسی اور یوکرائنی پادری ایک ہزارسال سے موجود ہیں۔ اس مقام پر خواتین کا داخلہ منع ہے۔