وزیر اعلیٰ سندھ نے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا، کمشنر کراچی کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔
کراچی: (یس اُردو) وزیر اعلیٰ سندھ نے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر کراچی کو غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے راشد منہاس روڈ پر ایک سپر اسٹور کی غیرقانونی پارکنگ سے ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ کس طرح لوگ سرکاری اراضی، نالوں اور پارکوں پر قبضہ کرکے مکان، پارکنگ اور ریستوران بنا لیتے ہیں۔ قائم علی شاہ نے کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کو متحرک اور چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کو مزید مؤثر بنایا جائے