تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پرویز رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جمہوری حکومتیں پرامن احتجاج کو اپنا قبلہ درست کرنے کیلئے ایک موقع سمجھتی ہیں، کیا پرویز رشید چاہتے ہیں کہ عوام پرامن احتجاج چھوڑ کر لاٹھی اور بندوق کے ساتھ حکومت کے خلاف نکلیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کا سیاسی سرگرمیوں پر اعتراض ناقابل فہم ہے، وزراء کو پرامن سیاسی سرگرمیوں پر احتساب کے خوف کے علاوہ کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف 126 روزہ دھرنے نے پاکستان میں پرامن احتجاج کی تاریخ رقم کی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نون لیگ اپنی نااہل حکومت اور ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ دھرنے اور پرامن احتجاج پر نہیں ڈال سکتی۔