شیخوپورہ( زاہد اعوان)گزشتہ روزسرگودھا روڈ پر راجباہ میاں والی ڈوگراں میں پابندی کے باوجود نہاتے ہوئے ڈوبنے والے دو لڑکے 14سالہ امتیاز احمد اور 12سالہ ضیغم علی میں سے فوری نکال لئے جانے والے ضیغم علی کی حالت اب بہتر بیان کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں امتیاز علی کی نعش کی تلاش ممکن نہیں بناسکیں ، واضح رہے کہ ضلع بھر کی نہروں میں نہانے پر ضلعی حکومتی پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کررکھی ہے مگر اس کے باوجود پولیس کی طرف سے ا س پابندی کو موثر بنانے کے فقدان کے باعث نہروں نے نہانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث آئے روز نہانے کے دوران ڈوب جانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔