شیخوپورہ(زاہد اعوان )پنجا ب شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان المبارک کے دوران حکومت پنجاب کو 20میٹرک ٹن چینی 53روپے فی کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ حکومت پنجاب کے مطالبہ پر کیا گیا ہے یہ چینی رمضان بازاروں میں اخراجات شامل کرکے 55روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی ۔