شیخوپورہ(زاہد اعوان )ضلع حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ماہ رمضا ن المبارک کے دوران لگائے جانے والے سستے بازاروں میں خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کے سلسلہ میں ایسے افسروں کی سامان کی خریداری پر ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی جن کے خلاف قبل ازیں انکوائریاں چل رہی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیل کونسل شیخوپورہ نے ایسے 5افسروں کے بارے میں ضلع حکومت کو آگاہ کیاہے کہ ان کے خلاف ماضی میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں جن کو رمضان بازار پرچیز کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ دو سال قبل تحصیل کونسل میں رمضان بازاروں کیلئے شامیانوں، قناتوں اور پنکھوں وغیرہ کی خریداری میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کی تصدیق ہو جانے کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں ملوث افسرو ں کو رمضان بازاروں کے مالی معاملات سے دور رکھا جائے گا۔