counter easy hit

28مئی یوم تکبیر پاکستانی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،رائے صفدر علی خاں کھرل

Safdar Ali Khan

Safdar Ali Khan

ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس )28مئی یوم تکبیر پاکستانی دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پوری قوم کیلئے یہ دن باعث مسرت و افتخار ہے رائے صفدر علی خاں کھرل ۔ تفصیلات کے مطابق 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد رائے منصب علی خاں کھرل مرحوم سابق ایم این اے کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے علاوہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداران نے شرکت کی جس میں شاہد شہزاد کھوکھر ، رائے آصف ، راؤ فہیم السلام ، رائے رضوان سلطان ، رائے صفدر علی خاں ، نثار انور ہاشمی ، ملک سلیم اختر اور کرامت علی خاں کے علاوہ پارٹی کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور یوم تکبیر کا کیک کاٹا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی آرگنائزر رائے صفد ر علی خاں کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ28مئی پاکستانی کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور پوری قوم کیلئے یہ دن باعث مسرت ہے کیونکہ اس دن اسلامی دنیا کے اس عظیم ملک نے تمام تر دباؤ کے باوجود 6ایٹمی دھماکے کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں 28مئی 1998ء کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری اقوام کا سر فخر سے بلند ہوا آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور خصوصی طور پر میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی