ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس )گزشتہ دنوں پاک گیریژن ایجوکیشن سسٹم میں النور گروپ آف کالجز لاہور کے تعاون سے MCAT-ECAT-NUST-FAST-GIKIپر سمینار کا اانعقاد کیا گیاجس میں طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر واجد علی کمبوہ نے انٹری ٹیسٹ کی اہمیت، تیاری اور ٹیسٹ دینے کا طریقہ ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز کی سیٹ اور میرٹ، جوابی کاپیاں حل کرنے کا طریقہ اور انٹری ٹیسٹ کے تمام پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی، جس سے طلباء و طالبات کی معلومات میں اضافہ ہوا۔انٹری ٹیسٹ کی تیاری لاہور کے مایہ ناز پرفیسرز پر مشتمل فیکلٹی کرائے گی۔یکم جون سے کلاسز کا آغاز ہو گا۔روزانہ لیکچر، روزانہ ٹیسٹ اور روزانہ رزلٹ بذریعہ SMSکیا جائے گا۔پرنسپل ادارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال ہمارے ادارہ کے11ڈاکٹرز اور 28 انجینئرز کامیاب ہوئے، 19طلباء نے پاکستان بھر کے کیڈٹ کالجز میں کامیاب ہوئے، انہوں نے کہا ہر سال حفاظ کرام بھی فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت پر تمام مالی، افرادی وسائل استعمال کررہے ہیں۔ انشاء اللہ ہر سال ڈاکٹرز اور انجینئرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔پاک گیریژن ہائر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ نے اساتذہ کرام کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے عمرہ کے دو ٹکٹ دینے کا اعلان کیااور قرعہ اندازی کے مطابق مرد اساتذہ میں محمد ارشد اور خواتین اساتذہ میں عاصمہ اسلم عمرہ کی ٹکٹ کے حق دار ٹھہرئے۔ تقریب میں ننکانہ کے صحافیوں چیئرمین باؤ ظفر اقبال ، ملک محمد سلیم اختر ، محمد شاہد شہزاد کھوکھر کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق گوندل پرنسپل گونمنٹ گورنانگ ڈگری کالج ننکانہ ،رائے ریاض احمد ایڈوکیٹ، رانا جعفر حسین، رائے محمود حسین سابق صدر بار اور گورنمنٹ اداروں کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔