counter easy hit

رمضان کی آمدملک کے کئی حصوں سے بھکاریوں کی لالہ موسیٰ آمدشروع

Lala Musa amdsrua

Lala Musa amdsrua

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)رمضان کی آمدملک کے کئی حصوں سے بھکاریوں کی لالہ موسیٰ آمدشروع، ہوٹلوں ،سراؤں میں رہائش کیلئے بکنگ شروع ہوگئی، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماہ رمضان کی آمدسے قبل ہی پنجاب کے مختلف شہروں سے مردوخواتین بھکاریوں کی لالہ موسیٰ آمدشروع ہوچکی ہے ،جو ریلوے روڈ سمیت مختلف جگہوں پرواقع ہوٹلوں،سرائے وغیرہ میں ایک ماہ رہتے ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے متعلقہ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ شروع کرادی ہے ،بھکاریوں کے گروہوں میں مختلف عمرکے لوگ شامل ہوتے ہیں جو گروپوں کی شکل میں بھیک مانگتے ہیں ،معلوم ہواہے کہ بھکاری اپنے اپنے علاقے چھوڑکردوسرے علاقوں میں جاکربھیک مانگنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ضلع گجرات خصوصاً لالہ موسیٰ پیشہ وربھکاریوں کیلئے ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،رمضان کے ماہ میں پنجاب کے کئی علاقوں سے آنے والے بھکاری نظرآتے ہیں جو لاکھوں روپے زکوٰۃ اکٹھی کرکے اپنے گھروں کو لے جاتے ہیں۔