counter easy hit

سستے رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء دی جائیں تاکہ روزہ داروں کو حقیقی ریلیف دیاجاسکے،

Ramadan bazaars

Ramadan bazaars

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) سستے رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء دی جائیں تاکہ روزہ داروں کو حقیقی ریلیف دیاجاسکے اور سستے رمضان بازاروں کے حقیقی مقاصدحاصل کئے جاسکیں،ان خیالات کا اظہارممتازسیاسی وسماجی شخصیت چوہدری بنارس علی کالس آف رکڈنڈ نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اب تک لگائے گئے سستے رمضان بازارمحض حکومتی تشہیراور وزراء مشیروں، سرکاری افسران کے ٹی اے ڈی اے کا ذریعہ ہی ہوتے ہیں ،وہاں عوام کیلئے کچھ نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ وہاں بیٹھے ہوئے سرکاری افسران اپنے گھروں میں ڈالڈا،صوفی اور حبیب بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل استعمال کرتے ہیں جبکہ سستے رمضان بازاروں میں حمزہ گھی اور انعام کوکنگ آئل فروخت کراتے ہیں ،اپنے گھروں میں شاہ تاج شوگرملزکی چینی اور رمضان بازاروں میں عام اور سستی گیلی چینی فروخت کراتے ہیں،اپنے گھروں میں راولپنڈی کی مرغ مارکہ مرچ،راولپنڈی کا اعلیٰ قسم کا بیسن ،بادام اور نایاب آٹااستعمال کرتے ہیں لیکن سستے رمضان بازاروں میں گھٹیااشیاء فروخت کراتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت سستے رمضان بازاروں میں سبسڈی کیلئے اربوں روپے کے فنڈزجاری کرتی ہے اور رمضان بازاروں کی تشہیرکیلئے کروڑوں کے اشتہارات میڈیاکو دیے جاتے ہیں لیکن اس کا نتیجہ صفرہوتاہے انہوں نے کہاکہ اگرحکومت عوام کو واقعی ریلیف دیناچاہتی ہے تو اسے سستے رمضان بازاروں کے نام پرذاتی تشہیرکے بجائے عام مارکیٹ میں اشیاء کے نرخوں میں کمی کرانی چاہئے