پیرس (عمیر بیگ)عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ ن کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنازئر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیاہے۔میاں نواز شریف کی طرف سے قومی اسمبلی میں وضاحت اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنے کے بعد پاناما لیکس پر ہونے والی سیاست دم توڑ گئی ہے