پیرس(عمیر بیگ) پیپلز پارٹی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فارنس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگلا ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے جب کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں پاکستان نے ترقی کے ریکارڈ کام کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے تو انہوں نے غریب عوام کی فلاح کے لئے کام کیا۔ روٹی،کپڑے اور مکان کا نعرہ لگایا۔