پیرس(عمیر بیگ)حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنا قوم سے زیادتی ہے ،حکمران سڑکوں کی تعمیر کو ہی ترقی گردانتے ہیں کیونکہ ان منصوبوں سے شریف خاندان کے اثاثوں کو ترقی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، ان کا مزید کہنا تھاکہ حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی ڈھکی چھپی نہیں رہی،ملکی وسائل سے امراء فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ غریبوں کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے