پیرس(عمیر بیگ)بے رحم احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے ، کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ، عام آدمی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ ملکی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والے عیاشی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی ملک گیر مہم دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔