counter easy hit

لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی آج 17 ویں برسی ہے

Inayat Hussain Bhatti

Inayat Hussain Bhatti

اردو ، پنجابی ، بنگالی ، سندھی اور سرائیکی زبان میں 2500 سے زائد گیت گائے ، 1999 میں فالج کے حملے کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے
لاہور (یس اُردو) عنایت حسین بھٹی کی آج 17ویں برسی ہے ۔ لوک فنکار ، گلوکار ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر عنایت حسین بھٹی کا سحر آج بھی برقرار ہے ۔ سوہنی کے شہر گجرات سے دل میں اتر جانے والی عنایت حسین بھٹی کی آواز کا سحر آج بھی روز اول کی طرح برقرار ہے ۔ گلوکاری کے ساتھ عنایت حسین بھٹی نے اداکاری کے کمال جوہر دکھائے ۔ عنایت حسین بھٹی نے اردو ، پنجابی ، سندھی ، سرائیکی اور بنگالی میں 2500 سے زائد گیت گائے ۔ انہیں پاکستان کا پہلا سپرسٹار پلے بیک گلوکار بھی کہا جاتا ہے ۔ اس گلوکار نے پانچ عشروں تک اپنی آواز کے سحر میں سب کو مسحور کئے رکھا ۔ 1997 میں فالج کے حملے کے سبب مداح ان کی سحر انگیز آواز سے محروم ہوگئے ۔ 1999 کو عنایت حسین بھٹی منوں مٹی تلے جا سوئے ۔ ان کی آواز آج بھی ان چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے ۔