شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جوئیانوالہ کے علاقہ اکبر ٹاؤن کا رہائشی محنت کش چوہدریوں کے ظلم کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گیا، بتایا گیا ہے کہ محنت کش عبدالشکور با اثر چوہدری سرور ورک کا ملازم تھا جو طبعیت خراب ہونے کے باعث دو روز کام پر نہ جاسکا جس سے مشتعل پو کرچوہدری سرور ورک اپنے بیٹے چوہدری غلام مصطفی ورک کے ہمراہ محنت کش عبدالشکور کو اسکے گھر سے اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیااور اپنے ڈیرہ پر لے آیا جہاں اس پر شدید تشدد کیا جسے وہ برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی نعش سفاک چوہدریوں نے قریبی کھیتوں میں پھینک دی جس کی اطلاع پا کر ورثاء نے پولیس کی مدد سے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں پہنچا دی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم چوہدری سرور ورک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے بیٹے غلام مصطفی کی گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہے۔