counter easy hit

عوامی خدمت ہماری سیاست کا مشن ہے ،ڈاکٹر شذرہ منصب

Dr. szrh office

Dr. szrh office

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )عوامی خدمت ہماری سیاست کا مشن ہے ، علاقہ کے مسائل کے حل اور عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے ڈاکٹر شذرہ منصب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہکوٹ روڈ پر چکوک میں تقسیم ڈیمانڈ نوٹس سوئی گیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب ایم این اے حلقہ این اے 137نے کہا کہ مختلف چکوک جن میں چک نمبر 10چک نمبر16اور چک وٹواں میں فراہمی سوئی گیس کیلئے ہرگاؤں کو سو سو ڈیمانڈ نوٹس تقسیم کیے اس موقع پر رائے رضوان سلطان ، رائے آصف ، رائے صفدر علی خاں ، کرامت علی خاں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں عوام کی پرزور مطالبہ پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے وعدہ لیا تھا کہ کامیابی کے بعد میرے حلقے کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا آج میں نے آپ سے الیکشن مہم میں کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے میں بہت خوش ہوں کہ میرے والد محترم رائے منصب علی خاں مرحوم نے آپ سے وعدہ کیا تھاکہ میں کامیابی کے بعد آپ کے علاقہ کو سوئی گیس فراہم کرواں گا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو موقع نہ دیا میں ان کی دعاؤں سے ان کا مشن پورا کررہی ہوں اس سال حلقہ این اے 137میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ابتک میں نے حلقہ میں تقریباً 70کروڑ روپے کی خطیر رقم سے منصوبہ جات جاری کروا رکھے ہیں اور بہت سے منصوبے مکمل بھی ہوگئے ہیں میں حلقہ کی عوام سے جو بھی وعدہ کروں گی وہ انشاء اللہ پورا کرکے دکھاوں گی انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب شہر میں نئے سیوریج کیلئے 26کروڑ روپے کی لاگت سے بہت جلد کام شروع ہوجائیگا ۔