گجرات(انور شیخ سے )پرنس چو ک میں ناقص دودھ کی سرعام فروخت جاری اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ خاموش شہری بیمار ہونے لگے ،بتایا گیا ہے کہ پرنس چوک میں ایک دودھ فروش سرعام کیمیکل ملا دودھ فروخت کر کے شہریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے