counter easy hit

بیماری پر سیاست کرنیوالے خود ذہنی بیمار ہیں ،چوہدری شمروز الہیٰ گھمن

 Shamroz Elahi

Shamroz Elahi

پیرس(عمیر بیگ)بیماری پربھی سیاست کرنے والے خود ذہنی بیمارہیں وہ اگروزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعانہیں کرسکتے تووزیراعظم کودواتولینے دیں۔ نوازشریف فوبیامیں مبتلا عناصر اپنے دماغ کا علاج کرواناچاہتے ہیں توحکومت سے ان کی مدد کے لئے غور کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور ریاستی امورچلانے سے متعلق ابہام پھیلا رہے ہیں۔ پارلیمان اور 20کروڑ عوام کے لئے صرف میاں نوازشریف ہی وزیراعظم ہیں۔ ایوان میں اکثریت ان کے ساتھ ہے ، اس لئے قائم مقام وزیراعظم کی باتیں کرنے والے جاہل ہیں، انہیں قانون کامطالعہ کرناچاہئے۔وزیر اعظم دنیامیں کسی جگہ بھی ہوں وہ وزیراعظم ہی ہوں گے